کانپور:دوشنبہ کو پنجاب کے گرداس پور میںدہشت گردوں نے دینانگرکے پولیس تھانے میں قبضہ کرکے علاقہ میں بس اورکار میں گولی باری کردی۔وہیں دہشت گردی کی سازش کے تحت پٹھان کوٹ امرتسرریل ٹریک پر پانچ زندہ بم ملے۔دہشت گردی کی واردات کے پیش کی نظرایس ایس پی نے شہر کے پولیس فورس کو الرٹ کردیاہے۔ایس ایس پی نے سبھی سی اووتھانہ انچارجوں کو اپنے اپنے علاقوںمیں چوکسی برتنے کے ساتھ ساتھ مشتبہ لوگوںپر نگرانی کی ہدایت دی ہے اسی طرح جی آرپی اورآرپی ایف پولیس نے سینٹرل اور آس پاس کے ریل راستوںکا معائنہ کرتے ہوئے چوکسی بڑھادی ہے۔ پنجاب میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ایس ایس پی شلبھ ماتھور نے سبھی ایس پی وسی او سمیت تھانہ انچارجوں کو علاقہ میں الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے انھوں نے حساس علاقوںمیں بھاری پولیس فورس تعینات کرکے چوکسی کے ساتھ ہر آنے جانے والے نوجوانوں پرنگرانی کیلئے کہاہے۔
بیکن گنج ، انورگنج، نوبستہ ، کلیانپور،چمن گنج، بزریا، کرنل گنج، گوالٹولی،جیسے حساس تھانہ علاقوںمیں ماتحت افسروںکو چوکسی برتنے کی ہدایت دی ہے۔ بابوپوروا، ریل بازار اوراس کے آس پاس ٹیمپواسٹینڈوں اورجھکرکٹی بس اڈے پر الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ چیکنگ بھی کی گئی۔ عوامی مقامات اورمندروںمیں بھی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔کچہری احاطہ میں تحفظ کو لیکر بم ناکارہ کرنے والے دستہ نے جانچ کی۔احتیاطاًدستے نے کچہری آئے مجسٹریٹوںکی گاڑیوں، احاطہ اورآس پاس اسٹینڈمیںچیکنگ کی۔ایس ایس پی نے بتایاکہ دہشت گردی کی سازش کے پیش نظرتھانہ پولیس، ایل آئی یو،خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ کردیاگیا ہے۔شہر کی سرحدوں پر نگرانی اورچوکسی بڑھادی گئی ہے۔کنٹروؒ روم کے ذریعہ بھی شہر کے چوراہوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ہر شخص پر نظررکھی جارہی ہے۔