مہوبا: اترپردیش میں مہوبا کے شہری علاقہ میں۸۶۴غریبوں کو مفت مکان فراہم کرائے جائیں گے ۔چیف ڈیولپمنٹ افسر شیونارائن نے آج یہاں بتایا کہ ۲۷ہزار روپے سالانہ سے کم آمدنی والے شہری غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے سرکاری منصوبہ کے تحت مہوبا ہیڈکوارٹر میں نئی کالونی تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کو منظوری مل گئی۔ضلع شہری ترقی اتھارٹی کے توسط سے یہ مکان جھانسی مرزا پور قومی شاہراہ کاشی رام کالونی کے پاس تعمیر کرکے منتخب درخواست دہندگان کو دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ۵۲مربع میٹر رقبہ میں نئے مکان کی قیمت چار لاکھ ۹ ہزار روپے ہوگی۔