لندن ؛ ہندوستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ کیتھ واز نے آج ماہ نومبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر شہرہ آفاق ’ کوہِ نور ‘ ہیرا ہندوستان کے حوالے کردینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ کانگریس ایم پی ششی تھرور نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہندوستان پر200برطانیہ کی جابرانہ حکمرانی کیلئے ہرجانہ ادا کرنے کا اصرار کیا تھا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ڈاکٹر تھرور کے خطاب کا خیرمقدم اور وزیر اعظم نریندر مودی کے روانہ پیام کی تصدیق کرتا ہوں اور ان کے نقطہ نظر سے اتفاق بھی کرتا ہوں کیونکہ یہ جائز اور منصفانہ شکایت ہے جس کی یکسوئی کی جائے۔