رائے بریلی:بھارت رتن اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال کی خبر پر رائے بریلی میں غم کی لہر چھاگئی۔ سرکاری دفاتر میں لگا ترنگا سرنگوں کردیا گیا۔
ڈاکٹر کلام کی انتقال کی اطلاع پر نگر پالیکا پریشد کے چیئر مین محمد الیاس کی صدارت میں جلسہ خراج عقیدت منعقد کیا گیا۔ جس میں چیئر مین سمیت اسٹاف اور کارپوریٹروںنے ڈاکٹر کلام کی روح کی تسکین کیلئے دعا کی۔