نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی)دہلی میں نئی سرکار کی تشکیل کے معاملے پر عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ صدر پرنب مکھرجی کو صورتحال سے واقف کرانے کیلئے ایک رپورٹ بھیج رہے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے آج صبح راج نواس میں مسٹر جنگ سے ملاقات کی تھی اور انہیں سرکار بنانے کے بارے میں اپنی پارٹی کے موقف سے مطلع کیا تھا۔ ملاقات کے بعد راج نواس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مسٹر کیجریوال نے بتایا ہے کہ وہ دہلی کی جنتا کی رائیجاننے کے بعد ہی سرکار بنانے کے بارے میں واضح طور سے بتاپائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر اب حقیقی صورتحال پر صدر کو رپورٹ بھیج رہے ہیں۔