رانی کی سرائےاعظم گڑھ: ووٹر فہرست میں دھاندلی کے سبب گاو ¿ں بلاک صدر دفتر پر مظاہرہ کے بعد انتظامیہ نے اسے سنجیدگی سے لیا اور ایس ڈی ایم کے حکم پر منگل کو بی ایل او اور مشاہد ٹینگر پور گاو ¿ں پہنچے اور فہرست میں نام کیلئے نئے سروے کا کام شروع کیا۔ واضح رہے کہ ٹینگر پور گاو ¿ں میں حال ہی میں ان دنوں چل رہے ووٹر فہرست نظر ثانی کا کام بی ایل او ششی کلا شریواشتو، شیلجا کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ فہرست بی بلاک پر سونپ دی گئی تھی۔ اسی درمیان گاو ¿ں والوں کو پتہ چلا کہ فہرست میں گڑبڑی ہے تو بی ڈی او سے شکایت کی۔ اس پر مشاہد کے طور پر سنیل کمار کو گاو ¿ں بھیجا گیا۔ گاو ¿ں والوں کا الزام تھا کہ سنیل کمار اور بی ایل او کے ذریعہ گاو ¿ں پردھان اور بی ایل او نے فہرست پر زبردستی دستخط کرا لئے۔ جس میں زیادہ تر گاو ¿ں والوں کے نام نہیں ہیں۔ ایس ڈی ایم کے حکم پر دو شنبہ کو جب بلاک پر پہنچ کر بی ڈی او سے بات کی تو فوراً فہرست تیار کرنے کیلئے گاو ¿ں بھیجا گیا۔ گاو ¿ں والوں نے فہرست میں نام درج کرانا شروع کیا۔اس سلسلہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ قصورواروں کے خلاف کب کارروائی ہوگی۔