اعظم گڑھ: ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ آشوتوش کمار دیویدی نے تاےا کہ مختلف پارٹیوں تنظیموں کے ذریعہ مختلف مسائل کے سلسلہ میں دھرنا و مظاہرہ اور عرضداشت دیئے جانے کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ سبھی اسکولکالج کھل گئے ہیں اور تہوار بھی عنقریب ہیں۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ انتظامیہ آشوتوش کمار دیویدی نے بتاےا کہا کہ ضلع میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے آج کی تاریخ سے ۲۱اکتوبر ۲۰۱۵ءتک ضلع میںدفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے یہ حکم یکطرفہ طور پر نافذ کیا گیا ہے اگر کوئی شخص اس حکم کے سلسلہ میں رعایت کیلئے درخواست کرنا چاہے تو وہ ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ انتظامیہ یا ضلع مجسٹریٹ کے سامنے درخواست کر سکتا ہے جس پر سماعت کے بعد درخواست کے سلسلہ میں حکم جاری کیا جائے گا۔