واشنگٹن:امریکی فضائی سیکورٹی کے تفتیش کاروں نے بحر ہند میں ایک طیارے کے ملبے کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ گزشتہ سال غائب ہوئے ملائیشیا ایئر لائنز کے طیارے ایم 370 (بوئنگ 777) کا ہو سکتا ہے ۔ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ تفتیش کاروں کی ٹیم جس میں بوئنگ سیکورٹی کے تفتیش کار بھی شامل ہیں بحر ہند میں ملے ملبے کو بوئنگ 777 طیارے کے پچھلے حصے کے طور پر شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 08 مارچ کو 239 مسافروں اور عملے کے ساتھ ایم 370 کوالالمپور سے بیجنگ کے لئے پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا اوراس طیارے سے پوری طرح رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد اس کا نام و نشان نہیں مل پایاتھا۔ تلاش بسیار کے بعد بھی فضائی عملے کواس کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔