اسلام آباد:پاکستان میں بنوں کے دریابا علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف آر دریوبا چیک پوسٹ پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فورسز کی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک اوردیگر دہشت گرد فرار ہوگئے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔