نئی دہلی: آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بنکروں کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور 07 اگست کو قومی ہتکرگھا دن قرار دینے کے لئے ان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔وفد نے ہتکرگھا صنعت کے لئے حال ہی میں فافذ کی گئی پالیسی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے صنعت کو مدد ملے گی اور اسے ترقی حاصل ہوگی۔ملاقات کے دوران وفد نے مسٹر مودی کو ہتکرگھا سے متعلق اپنے مشوروں اور معلومات سے بھی آگاہ کیا۔