نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ویاپم گھوٹالے سے متعلق تمام معاملے اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو تین ہفتے کا وقت دیا۔سپریم کورٹ نے ویاپم معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی کو یہ ہدایت دی کہ وہ ویاپم گھوٹالے سے متعلق تمام معاملے تین ہفتے کے اندر اپنے ہاتھ میں لے لے ۔
عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے سی بی آئی کو وکیلوں کی تقرری کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا۔سی بی آئی کے وکیل نے عدلات کو بتایا کہ ویاپم گھوٹالے کی سماعت کے لئے بھوپال میں پانچ عدالتوں کو خصوصی سی بی آئی کی عدالت کے طور پر نامزد کیا جائے گا اور دیگر اضلاع میں ایسی مزید 20 عدالتیں قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔