ناسک:شنکر آچاریہ سوروپانند سرسوتی نے شرڈی سائی بابا ٹرسٹ کے خلاف الزام لگایا ہے کہ اسے کسی بڑے کلب کی طرح چلایا جارہا ہے اور یہاں غلط طریقے سے غیر ملکی کالے دھن کو جائز بنایا جارہا ہے ۔
ناسک کے گودا گھاٹ واقع کھجی آروگیہ دھرم شالہ پہنچے شنکر آچاریہ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سائی بابا کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ ان کا نام لے کر معجزہ کا دعوی کرنے والوں کے خلاف ہیں۔انہوں نے شرڈی ٹرسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں ضعیف الاعتقادی سے متعلق قانون نافذ کیا ہے ، اس قانون کو شرڈی میں نافذ کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔شنکر آچاریہ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کہ بابا کی صد سالہ تقریب کے موقع پر 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑے پروگرام کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔”