بگوٹا : شمال مغربی کولمبیا میں آج ایک ھیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے سے 15 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ امریکی ساخت یوایچ -60 بلیک ھاک دارالحکومت بگوٹا سے 450 کلومیٹر دور ایٹیوکویا میں منشیات کے خلاف ایک مہم میں حصہ لے رہا تھا۔ اسی وقت تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ ایک جنگل میں جا گرا اور اس میں آگ لگ گئی جس 15 پولیس اہلکار کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں مارے گئے پولیس اہلکار ایک مجرم گروہ کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے تھے ۔کولمبیا کے سیکورٹی فورسز نے بائیں بازو کے گوریلاوں، مجرموں کے گروہوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف تقریبا درجنوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے ۔