برلن:جرمنی کے انٹیلی جنس ایجنسی سربراہ نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف لڑنے کے لئے شام اور عراق جانے والے جرمن شہریوں کی تعداد میں گزشتہ چند ماہ میں اضافہ ہوا ہے ۔فیڈرل آفس فار پروٹیکشن فار دی پروٹیکشن آف دی کنسٹیٹیوشن کے ہانس جارج ماسین نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ ابھی تک آئی ایس کے خلاف جنگ میں 720 جرمن شہری حصہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا“یہ سرکاری اعداد و شمار ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ تعداد حقیقت میں شاید زیادہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں لگتا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوگا، ہو سکتا ہے کہ یہ اضافہ اتنا زیادہ نہ ہو جتناگزشتہ سال ہوا تھا لیکن شام اور عراق میں آئی ایس کے خلاف مورچہ لینا ان جرمن نوجوانوں کو اب بھی اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جو انتہا پسند بننا چاہتے ہیں۔