کاٹھمنڈو؛ نیپال میں گزشتہ 25 اپریل کو آنے والے تباہ کن زلزلہ کے سبب تودے گرنے سے زمیں بوس ہونے والے گا¶ں کے 17 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ مقامی اہلکاروں نے بتایا کہ گا¶ں والوں نے تلاشی مہم کے دوران لاپتہ افراد کی باقیات برآمد کی ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے اہلکار شیو رام گیلال نے بتایا کہ ان لاپتہ افراد کی باقیات لانگٹانگ گا¶ں میں ملی ہیں۔ یہ گا¶ں راجدھانی کاٹھمنڈوں سے شمال میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر اونچی پہاڑی پر واقع ہے ۔ گزشتہ روز علاقے میں شدید بارش ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹنے کے بعد ان لاپتہ افراد کی باقیات نظرآئیں تھیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ 17 لوگوں کے ٹوٹے ہوئے ہاتھ، پیر
اور دیگر باقیات ملی ہیں۔مسلسل بارش اور کہرے کے سبب ان باقیات کو لانگٹانگ گا¶ں سے منتقل کرنے میں پریشانیاں آرہی ہیں۔مسٹر رام گیلال نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ باقیات لاپتہ گا¶ں والوں کی ہیں یا زلزلہ کے وقت وہاں پر جانے والے سیاحوں کی ہیں۔ان باقیات کو شناخت اور توثیق کے لئے کاٹھمنڈو لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 25 اپریل کو آنے والے تباہ کن زلزلہ کے سبب لانگٹانگ گا¶ں میں کافی تودے گرے تھے جن میں سیکڑوں گھر دفن ہوگئے تھے اور چٹانیں کھسکنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے ۔ زلزلہ کے بعد راحت رسانی آپریشن کے عملہ کو اس علاقے سے 197 لاشیں ملی تھیں۔ نیپال کے اس بھیانک زلزلہ میں تقریبا آٹھ ہزار 900 لوگوں کی موت ہو ئی تھی۔