اسلام آباد:پاکستان فوج نے ہندوستان پر کنٹرول لائن اور سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی اشتعال انگیز کارروائی کا معقول جواب دے گی۔ کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فوج کی تیاری کی جائزہ میٹنگ کے دوران فوج کے سربراہ راحیل شریف نے واضح کیا کہ سرحدپرسامنے آنے والے کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی حملے کا معقول جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ہندوستانی فوج پر دونوں ممالک کے درمیان سرحد پرپخلیان ۔اخنور سیکٹر میں بلا وجہ فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ کنٹرول لائن اور سرحد پر ہندوستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال کارروائی پرہندوستان سے سخت احتجاج درج کرایا گیا ہے ۔