جموں : سرینگر قومی شاہراہ پر نارسو میں ب¸ ایس ایف کے قافلے پر آج صبح ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک جوان ہلاک اور کم ازکم نو زخمی ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آخری خبریں ملنے تک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری تھا۔بی ایس ایف سرینگر فرنٹیئر کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ دہشت گردوں نے ضلع اودھمپور ہیڈکوارٹر سے تقریبا 15 کلومیٹر دور نارسو کے پاس ب¸ ایس ایف کی ایک گاڑی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان شروع ہونے والی مڈبھیڑ میں ایک جوان ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔ اس دوران ب¸ ایس ایف کے کم از کم نو جوان زخمی ہو گئے ۔ آخری خبریں ملنے تک فوج اور مرکزی ریزرو پولیس فورس کی دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری تھی۔