سری نگر: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ادھم پورہ علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) پر ہوئے جنگجویانہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مذکورہ علاقہ اب تک جنگجویانہ کاروائیوں سے محفوظ تھا۔اپنی ایک ٹویٹ میں جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے کارگذار صدر نے لکھا ‘ایک طویل وقت کے بعد قومی شاہراہ پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ یہ تشویش ناک ہے کیونکہ مذکورہ علاقہ جنگجو¶ں سے محفوظ تھا’۔