نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں دو ٹرین حادثات پر آج صدمے کا اظہار کیا۔
محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان حادثات میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ افسران راحت رسانی کی مہم کے لئے مناسب اقدامات کریں گے ۔مسٹر گاندھی نے کہا “ مدھیہ پردیش میں دو ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔میں حادثوں میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں”۔
مدھیہ پردیش میں کل دیر رات ھردا کے قریب ہونے والے ٹرین حادثات میں کم سے کم 29 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔