چھپرا: بہار میں ضلع سرن میں مڈورا تھانہ علاقہ میں بے قابو ٹرک ایک گھر میں گھس گیا جس کی وجہ سے ایک بچہ کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک گھر میں گھس گیا۔ اس حادثہ میں ایک نو سالہ بچے سجیت کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ببلو کمار اور شیوجی رائے زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیورٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔