بلندشہر: اترپردیش میں ضلع بلند شہر کوتوالی دیہات علاقے میں کل رات چیکنگ کے دوران گاڑی سوار بدمعاش بیریئر توڑ کر فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا چیکنگ کر رہا کانسٹبل گاڑی کی زد میں آجانے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کل رات کوتوالی دیہات علاقے میں چولا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سفاری گاڑی میں کچھ بدمعاش سوار ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر چولا پولیس چوکی پر ڈپٹی انسپکٹر آشیش، کانسٹبل دل ور اور پریم سنگھ بیریئر لگا کر چیکنگ کر رہے تھے ۔ اس دوران سفاری گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن بدمعاش بیرئیر توڑ کر فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا چیکنگ کر رہا سپاہی پریم سنگھ گاڑی کی زد میں آنے سے شدید طور پر زخمی ہوگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پریم سنگھ باغپت ضلع کا رہنے والا تھا۔ پولیس فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔