پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے لال گنج علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور تنا موڑ کے نزدیک کل رات یہ حادثہ اس وقت ہوا جب تیز رفتار اسکارپیو گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار سانگی پور علاقے کے پچورا کی رہنے والی گیتا (38) اور اس کے بھانجے مونو (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ میں سنگیتا (30) شدید طور پر زخمی ہوگئی۔نازک حالت کے سبب سنگیتا کو الہ آباد ریفر کیا گیا ہے ۔