نئی دہلی : بارڈر سیکورٹی فورس (ب¸ ایس ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے آج صاف الفاظ میں کہا کہ کل ادھمپور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے دہشت گرد کودستہ کے جوان راکی [؟][؟]نے ہی مارا تھا۔مسٹر پاٹھک نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ان خبروں کی تردید کی کہ اس حملے میں ڈھیر ہوئے دہشت گردانہ کو ب¸ ایس ایف نے نہیں بلکہ دیگر سکیورٹی اہلکار نے مارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ بس میں زیادہ ہتھیار نہیں تھے لیکن راکی [؟][؟]کے پاس جدید ہتھیار تھا اور اس نے بہادری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے زخمی ہونے کے باوجود دہشت گرد کو مار گرایا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بارے میں ب¸ ایس ایف کو پہلے سے کوئی ان پٹ نہیں دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ادھمپور کے علاقے نسبتا پرسکون سمجھا جاتا ہے اور اس وجہ سے اس حملے کا کسی کو اندیشہ نہیں تھا۔ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ بس میں سوار ب¸ ایس ایف کے جوانوں نے حملے کا بہادری سے سامنا کیا اور اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے بارے میں وہ مزید کوئی معلومات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔