نئی دہلی:مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور آئندہ سنیچر کو پٹنہ میں “نئی منزل” اسکیم کا افتتاح کرنے جارہی ہے تاکہ اسکولوں کے ڈراپ آ¶ٹ بچوں اور مدرسوں سے فارغ التحصیل بچوں کو برج کورس کی سہولت فراہم کراکر اور ڈولپمنٹ کی ٹریننگ دے کر انہیں روزگار حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے ۔
مرکزی وزیر برائے اقلیت امور نجمہ ہپت اللہ نے آج یہاں یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے مدارس سے فارغ التحصیل طلباءکو برج کورس کی سہولت فراہم کرائی جائے گی تاکہ دنیاوی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے وہ خود کو تیار کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ جس پر آئندہ سنیچر کو پٹنہ میں عملدرآمد شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی منزل اسکیم کے تحت برج کور س کے ذریعے جو بچےمزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں حکومت انہیں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے گی اور جو بچے اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں وزارت اقلیتی امور انہیں اسکل ڈولپمنٹ کی تربیت دے کر روزگار کے لئے قرض بھی فراہم کرائے گی۔