نئی دہلی:مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں سال 15۔2014 میں اقلیتوں کی تعداد بڑھی ہے ۔
انہوں نے ڈپارٹمنٹ آف پرنسپل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی)کے حوالے سے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران اقلیتی فرقہ کے 9 ہزار افراد کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔اب تک 45 وزارتوں اور محکموں نے اپنے اعدادوشمار فراہم کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان وزارتوں نے جن لوگوں کو پچھلے ایک سال میں بھرتی کیا ہے ان میں سے 51ئ8 فیصد امیدوار اقلیتی فرقہ کے تھے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض وزارتوں نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی رپورٹ نہیں بھیجی ہے ۔عملہ اور تربیت محکمہ کے مطابق تمام وزارتوں کو 30 اپریل تک یہ رپورٹ دیتی ہوتی ہے کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے سال میں اقلیتی فرقہ کے کتنے لوگوں کی بھرتی کی گئی۔