واشنگٹن: وسطی افریقی ملک کانگو میں آج صبح درمیانے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس ج¸ ایس) کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 درج ک¸ گئی۔
اس مرکز کانگو کے بکاو¶ شہر سے 39 کلومیٹر شمال روانڈا کی سرحد کے قریب زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تین بج کر 25 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے فی الحال کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔