ایٹا: اترپردیش میں ایٹا کے باگ والا علاقہ میں آج ایک شادی شدہ عورت کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہونے سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے بتایا کہ گولہ سرجن پور گاوں میں ببلی عرف ڈولی (30) کی لاش کھیت میں شیشم کے درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ گاوں والو ں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے ۔ پولیس نے بادی النظر میں خاتون کو قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دینے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔