نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج ہندوستان چھوڑو تحریک کے شہیدوں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آزادی کی لڑائی میں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین حامد انصاری نے پہلے راجیہ سبھا کے سابق رکن جگناتھ سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ارکان نے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی۔
اس کے بعد ڈاکٹر انصاری نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں 9 اگست 1942 کو شروع کئے گئے ہندوستان چھوڑو تحریک کز ذکر کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے لوگوں کو جذباتی خراج تحسین عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد تمام اراکین نے ان شہیدوں کی یاد میں اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموش اختیارکی۔