چنئی: وزیراعظم نرینددر مودی پہلے نیشنل ہنڈلوم ڈے کے موقع پر مدراس یونیورسٹی میں ایک تقریب کا افتتاح کرنے یہاں پہنچ گئے ہیں۔تمل ناڈو کے گورنر ڈاکٹر کے روسیا، وزیر اعلی جے جیہ للتا، ان کے کابینہ رفقائ، تینوں افواج کے نمائندے ، مرکزی وزیر رادھا کرشنن اور سینئر پولیس حکام نے مسٹر مودی کا استقبال کیا۔
ا سکے بعد وزیر اعظم پہلے نیشنل ہینڈلوم ڈے کا افتتاح کرنے مدراس یونیورسٹی کیلئے روانہ ہوگئے ۔مسٹر مودی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ‘بھارتیہ ہینڈلوم’ برانڈ کا افتتاح کرنے کے ساتھ 13۔2012 اور 2014 کیلئے منتخب کردہ بنکروں کو سنت کبیر اور قومی ایوارڈ سے سرفراز کریں گے ۔اس پروگرام کا انعقاد مرکزی کپڑا وزارت کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔