چنئی: ملک کے اولین ‘نیشنل ہینڈلوم ڈے ‘ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ ہینڈلوم سیکٹر اور بنکروں کی ترقی کے لئے ہینڈلوم مصنوعات کا استعمال زیادہ کیا جائے ۔ انہوں نے ہینڈلوم سیکٹر کے فروغ کے لئے حکومت کی عہد بندی بھی ظاہر کی۔ اس موقع پر مسٹر نریندر مودی نے ‘انڈیا ہینڈلوم برانڈ’ کا افتتاح بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ان کے ‘من کی بات’ پروگرام کے دوران کم از کم ایک کھادی جوڑا پہننے کے لئے ان کی طرف سے کی گئ¸ اپیل کا خاطر خواہ اثر دیکھنے کو ملا ہے اور کھادی کپڑوں کی مصنوعات کی فروخت میں تیز اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح کی اپیل ہینڈلوم سیکٹر کے لئے بھی کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہینڈلوم مصنوعات کی فروخت سے ہی بنکرخاندانوں کی زندگیوں میں بہتر تبدیلی آئے گی۔
وزیر اعظم مودی نے خاص طورپر نوجوانوں میں ہینڈلوم مصنوعات کو مقبول بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم سیکٹر ماحول دوست شعبہ ہے اور اس کی ترقی سے ملک میں غربت کو ختم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔