ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر سدابہار اداکارہ ریکھا کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔سلمان خان نے 1988میں ریلیز ہوئی فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ میں ریکھا کے ساتھ کام کیا تھا۔اس فلم میں سلمان خان نے ریکھا کے دیور کا کردار ادا کیا تھا ۔
اس طرح کا تذکرہ ہے کہ یشراج فلمز کے بینر کے تحت بننے والی فلم ‘سلطان’ کے لئے ریکھا سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں ریکھا سلمان کی ماں کے کردار میں نظرآئیں گی جبکہ سلمان باکسنگ کرتے نظر آئیں گے ۔ ریکھا نے فی الحال ہاں نہیں کی ہے ۔