لکھنؤ:اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی نے آج حد بندی کے سبب محفوظ نشستوں مین تبدیلی کے مدنظر دوامیدواروں کے حلقوں میں تبدیلی کی ہے۔ایس پی کے قومی ترجمان رام گوپال یادو نے یہاں ایک بیان میں بتایاکہ اب جنرل ہوچکی رابرٹس گنج سیٹ سے قبل میں اعلانیہ پارٹی امیدوارپکوڑی لال پول کو حال میں محفوظ کے زمرے میں رکھی گئی مرزاپورسیٹ سے ایس پی کا امیدواربنایاگیاہے۔انہوںنے بتایاکہ مرزا پور سے موجودہ رکن پارلیمنٹ بال کمارپٹیل کو باندہ سیٹ سے ایس پی امیدوار بنایا گیا ہے۔ رابرٹس گنج سے فی الحال کسی کو امیدوارنہیں بنایاگیاہے۔