لکھن¶ : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آ ر ایس ایس) سے وابستہ تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کی علماءکانفرنس میں آج جم کر ہنگامہ ہوا اور سنگھ کے پرچارک کو سیاہ پرچم دکھائے گئے ۔
مسلم مجلس کے کارکنوں نے کانفرنس میں سنگھ کے پرچارک اندریش کمار کے خطاب کے دوران جم کر نعرے بازی کی اور انہیں سیاہ جھنڈے دکھائے ۔ سیاہ جھنڈے دکھانے والوں کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے ذریعے مسلمانوں کوورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
سنگھ کی ذیلی تنظیم خیال کئے جاننے والے مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام کی مخالفت کرنے کے لئے مسلم مجلس کے کچھ لوگ یہاں آئے تھے ، جن کا الزام ہے کہ یہ پروگرام آر ایس ایس کی منصوبہ بندی کے تحت منعقد ہوئ¸ ہے ۔ مخالفت کرنے والے لوگوں نے کہا کہ وہ آر ایس ایس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس علماءکانفرنس کے ذریعہ مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اترپردیش کی راجدھانی لکھن¶ کے رویندرالیہ میں آج پروگرام شروع ہونے کے بعد کچھ ایک کار میں سیاہ جھنڈے لے کر پہنچے ۔ ان لوگوں نے اندریش کمار کے خلاف نعرے لگانا شروع کیا جب وہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
فوری طورپر کارروائ¸ کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے اہلکاروں نے ان لوگوں کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔ مشتعل لوگوں کو باہر نکالنے کے دوران ان کے ساتھ دھکا-مکی اور کہا سنی بھی ہوئی۔
اس واقعہ کے بعد مسٹر اندریش کمار نے کہا کہ امن و شانتی کی راہ میں شیطان طرح طرح کی بھیس بنا کر آتا ہے ۔ سیاہ پرچم لے کر آنے والے بھی امن، اتحاد اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
مسلم راشٹریہ منچ کی طرف سے منعقدہ علماءکانفرنس میں قرار داد منظور کر کے ملک کو ہر طرح کے پرتشدد فسادات، تشدد اور دہشت گردی سے آزاد کرنے کا اعلان کیا گیا۔