نئی دہلی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے لوک سبھا میں آج واضح کیا کہ ان کی پارٹی پارلیمنٹ میں ہنگامہ کے حق میں نہیں ہے اور اسپیکر سمترا مہاجن کو کل جماعتی میٹنگ طلب کرکے ایوان کی کارروائی بخوبی طریقے سے چلنے کو یقینی بنانا چاہئے ۔
لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین کے زبردست ہنگامہ کے درمیان مسٹر یادو نے کہاکہ انکی پارٹی پارلیمنٹ کو بخوبی طریقے سے چلانا چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں جاری تعطل ختم ہونا چاہئے جس کے لئے اسپیکر سمترا مہاجن کو پہل کرنی چاہئے ۔محترمہ مہاجن سے ہنگامہ ختم کرانے کی گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسپیکرکو اپوزیشن اور حکمراں طبقہ کے لیڈروں کی میٹنگ طلب کرنی چاہئے ۔
پارلیمنٹ میں ہنگامہ کے دوران ایس پی کے کئی اراکین ایوان میں موجود تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی اسپیکر کی کرسی کے سامنے ہنگامہ کررہے اراکین کے ساتھ نہیں آیا۔کانگریس اور بائیں بازو کے اراکین کے ہنگامہ کے دوران ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اراکین بھی اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے ۔ ان سبھی پارٹیوں نے کانگریسی اراکین کی پارلیمنٹ معطلی کے خلاف ایوان کا بائیکاٹ کیا تھا۔