پٹنہ:وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈی این اے تبصرہ سے دلبرداشتہ وزیراعلی نتیش کمار نے ‘الفاظ واپس لینے ’ کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے ذریعہ بہارکے 50لاکھ لوگ دستخط مہم سے وابستہ ہونگے اور ڈی این اے ٹسٹ کیلئے اپنا نمونہ وزیراعظم کو بھیجیں گے ۔
مسٹر کمار نے آج یہاں مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا ‘ڈی این اے سے متعلق مودی جی کا بیان بہار اور بہار کے لوگوں کی توہین ہے ۔ جمہوریت میں عوام کا مقام سب سے بلند ہے ۔ اب اس بات کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘الفاظ واپس لینے ’ کی اس مہم میں کم از کم 50 لاکھ بہار کے لوگ دستخط مہم سے وابستہ ہونگے اور ڈی این اے ٹسٹ کے لئے اپنا نمونہ بھی مودی جی کو بھیجیں گے ۔ اس ماہ کی 29 تاریخ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ‘سوابھیمان ریلی’ کے ساتھ اس مہم کے پہلے مرحلہ کو مکمل کیا جائے گا’۔