گاجرایک سستا اورصحت بخش پھل ہے،دماغی کمزوری ہو ،بے چینی ہو یا نیند نہ آتی ہو، تو گاجرکھانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے۔ اگر چکر آتے ہوں یا خون نہ بنتا ہو،تو کچّی گاجروں کا استعمال اکسیر ہے۔اگر دل گھبراتا ہو ،تو تین سے چار ہفتے مسلسل گاجر کھانے سے یہ شکایت ختم ہوجاتی ہے۔
گاجر کے مستقل استعمال سے بلڈپریشر کی بیماری سے مکمل شفامل جاتی ہے۔کچی گاجریں کھانے سے آنتوں کے کیڑےبھی مرجاتے ہیں۔یہ بینائی بھی تیز کرتی ہے ،جب کہ اس کے مربّے سے کانوں میں سیٹیاں بجنے کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔گاجر کا حلوا ضعیف افراد اور بچوں میں نئی توانائی پیدا کردیتا ہے۔یوں کہیے، کم خرچ بالانشین کے مصداق گاجر قدرت کابے حد سستا،لیکن انمول تحفہ ہے۔