نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (آپ) کے سابق لیڈر اور سوراج مہم کے سربراہ یوگیندر یادو کو کل رات جنترمنتر سے کسان ریلی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
مسٹر یادو نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ۔ دھکا مکی کی گئی اور گھسیٹا گیا۔
گرفتاری کے بعد انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ لے جایا گیا۔
مسٹریادو اورمسٹر پرشانت بھوشن کی قیادت میں سوراج ابھیان کے کارکنوں نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر “ہل” رکھنے کی کوشش کی لیکن انہیں ایساکرنے سے روگا گیا۔ مسٹر بھوشن نے کہا کہ یادو کی گرفتاری کی خبر سننے کے بعد وہ تھانہ گئے مگر انہیں مسٹر یادو سے ملنے نہیں دیا گیا۔
سوراج ابھیان کسانوں کے حقوق کے لئے ٹریکٹر مارچ کا اہتمام کرے گا جو کہ یوم آزادی تک چلے گا۔