نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج یوگیندر یادو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے جنہیں دہلی پولس نے کل رات حراست میں لے لیا تھا۔
مسٹرکیجریوال نے کہا “پولیس نے مسٹر یادو کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ پرامن طریقہ سے احتجاج کررہے تھے ۔
اپنے ٹوئیٹ میں دہلی کے وزیراعلی نے کہا “دہلی پولیس نے یوگیندر یادو جی کے ساتھ جو سلوک کیا ہے میں اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ یہ لوگ پرامن طریقہ سے احتجاج کررہے تھے ۔ یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کوکل رات جنتر منتر سے حراست میں لے لیا تھا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ سات ریس کورس روڈ کی طرف بڑھ رہے تھے ۔