ممبئی:بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے سماجی کارکن انا ہزارے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور اروند کیجری وال سے تعلق رکھنے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔
انا کو 7 اگست کو کسی نامعلوم شخص نے ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ مسٹر کیجری وال کے ساتھ تعلقات جاری رکھتے ہیں تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔
مسٹر ہزارے کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رالے گن سدھی ہی میں رہیں۔خط میں یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے بات نہیں مانی تو ان کا حشر بھی نریندر وابھولکر اور گووند پنسارے کی طرح ہوگا۔
دو سال پہلے پونے میں نامعلوم حملہ آوروں نے نریندر وابھولکر گو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔اس دوران احمدنگر پولس نے تعزیزات ہند کی دفعہ 506 کے تحت معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔