نئی دہلی: ہندوستان میں پچیس ہزار کسانوں نے صدر پرناب مکھرجی سے پندرہ اگست کو خودکشی کی اجازت طلب کی ہے۔ کہتے ہیں کہ حکومتی امداد کا انتظار کرتے تھک چکے ہیں۔ متھُرا سے ایک سو پچہتر کلو میٹر کے فاصلے پر گوالیور کے رہائشی کسانوں کی آنکھیں پتھراگئیں ، لیکن مدد نہ آئی، اب کہتے ہیں کہ صدر صاحب اجازت ہو تو پندرہ اگست کو ہم سب خودکشی کرلیں؟؟ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنی سات سو ایکڑ زمینوں کا معاوضہ دیا جائے۔
یہ زمین گوکل بیراج بننے کے بعد زیر آب آگئی تھی ۔ ڈسٹرکٹ کے گیارہ دیہاتوں کے کسان انیس سو اٹھانوے سے اپنی ضائع ہوجانے والی زمینوں کے معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اب تنگ آکر پندرہ اگست کو خودکشی کرنا چاہتے ہیں۔