کراچی: پاکستان کی پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کے گیتوں کی جلترنگ آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ چاند چہرے، چمکتی آنکھوں والی نازیہ حسن، جو 13اگست 2000میں کینسر کی بیماری کے باعث 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں اور آج ان کی پندرہویں برسی ہے۔
3اپریل 1965کو پیدا ہونے والی ایک خوب صورت، من موہنی سی بچی1975 میں پی ٹی وی کے پروگرام ’کلیوں کی مالا‘ میں نمودار ہوئی۔ 1978میں بالی وڈ فلم ’قربانی‘ میں پاپ سنگر کے طور سامنے آئیں، نازیہ حسن کی میٹھی سریلی گائیکی کانوں میں رس گھولتی رہی، ہم عصر گلوکارائیں بھی منفرد گائیکی کی قائل نظر آئیں۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔ پاپ میوزک کی اس شہزادی کے دلنشیں نغموں کو شائقین نہ آج اور نہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔