قصرہ :یہودیوں کے حملوں کے خوف سے اب فلسطینی اپنے گا¶ں میں خود پہرہ دے رہے ہیں کیونکہ انہیں اسرائیل پر بھروسہ نہیں۔
غرب اردن میں بنی چوکیوں پر مسلح افراد کاروں کو روک کر چیکنگ کرتے ہیں یہ عموماً مقبوضہ علاقوں میں تعینات اسرائیلی سلامتی دستوں کے جوان ہوتے ہیں مگر بعض علاقوں میں فلسطینی عام شہری اپنے گا¶ں میں خود ہی گشت کرتے ہیں۔ 31 جولائی کو یہودیوں نے دوما گا¶ں میں ایک مکان کو نذرآتش کردیا تھا جس میں ایک فلسطینی مرد اور اس کے 18 ماہ کے بیٹے کی موت ہوگئی تھی تب سے کٹر یہودیوں کے حملوں کا خوف بڑھ گیا ہے جس کے بعد کاشتکاروں نے رضاکارانہ پہرے داری شروع کردی ہے ۔
قصرہ گا¶ں کے مسٹرعابد العاصم عدی نے کہا “وہ آکر شیشے توڑتے ہیں مکانات کو نقصانات پہنچاتے ہیں ، مساجد اور گاڑیوں کو آگ لگادیتے ہیں۔