نیویارک: امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ پچھلے ماہ طے پائے ایٹمی معاہدے سے پیچھے ہٹتا ہے اور اپنے اتحادیوں سے امریکی پابندیوں کو ماننے کا مطالبہ کرتا ہے تو جلد ہی ڈالر کی ساکھ گر جائے گی اور وہ دنیا کی محفوظ کرنسی نہیں رہے گی۔
امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار جان کیری نے رائٹر کے پروگرام میں کہا “اگر ہم معاہدے سے پلٹ جائیں اور اپنے اتحادیوں سے کہیں کہ ہمارے ضابطے مانو اور پابندیاں نافذکرو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کی امریکی ڈالر دنیا کی محفوظ کرنسی نہیں رہ پائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جو معاہدہ ہواہے اس کے لئے ایران کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ امریکہ کے علم میں آئے بغیر ایٹمی ایندھن تیار کرنے کا کوئی خفیہ پروگرام بنالے ۔