کراچی: پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں آج بدھ کے روز ایک امام باڑے پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈان نیوز ئی وی کے مطابق کراچی کے علاقے خالد ولید روڈ پر واقع ایک امام باڑے میں دھماکہ خیز مواد سے لیس دو خواتین نے داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ایک عورت کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دونوں خواتین کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی۔
زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔