کابل:افغان صدر اشرف غنی کے بعد چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے ۔افغانستان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کی پاکستان نے مالی معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے وزرا سے گفتگو میں الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو اسلحہ اور مالی معاونت پاکستان سے مل رہی ہے ،اس سے پہلے افغان صدر اشرف غنی نے بھی پاکستان پر اس سلسلے میں نکتہ چینی کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں خود کش تیار کرنے والے کیمپ اور بم بنانے والی فیکٹریاں پہلے کی طرح کام کررہی ہیں۔