میڈرڈ:ہسپانوی پولیس نے خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کے نعروں اور تصاویروالی ٹی شرٹ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔اسپین کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ گرفتار نوجوان ہسپانوی شہری ہے اور اسے شمالی مغربی اسپین کے نارون سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
وہ اپنی دکان اور آن لائن مارکیٹنگ کے ذریعے اسلامی اسٹیٹ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں جیسے حرکت الشام کے نعرے والے کپڑوں کو فروخت کرتا تھا۔اس ٹی شرٹ میں گزشتہ سال اسلامی اسٹیٹ کی طرف سے اغوا کئے گئے شہری جس کا بعد میں داعش نے قتل کر دیا تھا ، ایلن ہیننگ کا سر قلم کرتے ہوئے اور اس کا پرچم دکھایا گیا ہے ۔ وہ شخص آئی ایس کے سلوگن اور تصاویر والی ٹی شرٹ، بیگ وغیرہ فروخت کرتا تھا۔وزیر موصوف نے بتایا کہ وہ شخص ان ٹی شرٹ کو اسپین اور پرتگال میں 14 یورو (تقریبا 1016 روپے ) میں فروخت کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پر سوشل نیٹ ورک کے ذریعے داعش کی تشہیرکرنے اور اس کے فروغ کےلئے کام کرنے کا الزام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال داعش کے ساتھ تعلقات رکھنے کے معاملے میں ا سپین میں47 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔