بماکو:مالی کی دارالحکومت بماکو کے ایک اہم بس اسٹینڈ پر واقع پولیس چوکی پر مسلح شخص کے حملے میں دو پولیس افسر ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بندوق بردار شخص نے بس اسٹینڈ کے قریب واقع پولیس چوکی پر جم کرفائرنگ کی جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔اس سے قبل دہشت گرد گروپ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے گروپ المورہ بتا¶ں نے اختتام ہفتہ پر مرکزی مالی میں ایک ہوٹل پر کئے گئے حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ اس میں 17 افراد مارے گئے تھے ۔