ینگون:میانمار سیکورٹی فورسز نے ملک میں حکمراں جماعت یونین سولیڈریٹ¸ اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی(یو ایس ڈی پی)کی دارالحکومت نیپیتا¶ میں واقع ہیڈکوارٹر کو گھیر لیا ہے ۔
پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کئی ٹرکوں میں سوار بھاری تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار کل رات تقریبا 10 بجے پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے اور پورے احاطے کو گھیر لیا اور وہاں موجود پارٹی کارکنوں کو باہر نکال دیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ 08 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے لیڈروں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔تازہ واقعہ کے تناظر میں سرکاری طور پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔