بیجنگ: شمال مشرقی چین کے بندرگاہی شہر تیان جن میں ہوئے دو بڑے دھماکوں میں آگ بجھانے والے عملہ کے 9 ممبران کی موت کی تصدیق کی گئی ہے ۔
سرکاری میڈیا نے قبل ازیں خبردی تھی کہ کم از کم 17 افراد کی جان گئی ہے اور 400 زخمی ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آگ بجھانے والے بھی ان 17 لوگوں میں شامل تھے یا نہیں۔قبل ازیں بیجنگ نیوز نے یہ خبر دی تھی کہ حکام کا موقع پر آگ بجھانے والے عملہ کے 36 افراد سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔