نئی دہلی ۔ (یو این آئی) ہندوستان پچھلے ہفتہ امریکہ میں گرفتار ہونے والی اپنی سفارتکار دیویانی کھوبرا گاڈے کا وقار بحال کرنے اور ہندوستان واپس لانے کے لئے موثر اقدام کرے گا یہ بات امور خارجہ کے وزیر سلمان خورشید نے بتائی ہے۔راجیہ سبھا میں جب امریکہ میں ہندوستانی سفارتکار کے ساتھ ہونے والے سلوک پر جب راجیہ سبھا میں تشویش ظاہر کی گئی تو اس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر خورشید نے کہا کہ ہم نیویارک میں گرفتار ہونے والی خاتون سفارتکار کو واپس لائیں گے اور ان کی عزت و وقار بحال کریں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
مسٹر خورشید نے اس واقعہ کو یکسر ناقابل قبول“ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ باتوں کے بجائے کرکے دکھا یا جائے” ۔